امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے زمبابوے میں سول حکومت کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے واشنگٹن میں براعظم افریقہ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں زمبابوے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ زمبابوےکےپاس موقع ہے کہ وہ جمہوری انتخابات اور انسانی حقوق کے احترام کی راہ کو اختیار کرے۔