• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے، ٹائیگر شروف

Working With Hrithik Roshan As Our Luck Tiger Shroff

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئیڈیل ریتک روشن کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصور کر رہے ہیں۔

اداکار ٹائیگر شروف نے ہدایتکار سدھارتھ آنند کی فلم میں اداکار ریتک روشن کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریتک سر میرے لئے وکٹری جیسے ہیں، مجھے فلم میں اپنا 100 فیصد سے زائد دینا ہو گا کیونکہ ریتک سر ہر چیز میں اپنا بہترین دیتے ہیں اور مجھے ان جیسا بننے کے لئے سخت محنت کرنی ہو گی۔

فلم کی عکسبندی آئندہ سال اپریل میں شروع کی جائے گئی جبکہ فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا۔

فلم 2019 ءمیں 25 جنوی کو ریلیز کی جائیگی۔

 

تازہ ترین