• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shah Rukh Khans Don 3 Status Is Still Where It Was A Year Ago

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ڈان کا تیسرا سیکوئل بننے جارہا ہے جس میں شاہ رخ خان ایک بار پھر ڈان بننے کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فلمساز رتیش سدھوانی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈان کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیاہے ۔

ایک انٹریو میں فلمساز سدھوانی سے ان کی فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کے لئے پر امید اور خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے فلم کا پہلا سیکوئل بنایا تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس کا دوسرا سیکوئل بھی بنایا جائے گا مگر اب سوشل میڈیا پر صارفین کے اصرار کرنے اور بے پناہ مطالبے پر ڈان کا تیسرا حصہ بنانے کے بارے میں بہت سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا ہے اور بہت جلد فلم پر کام شروع کردیں گے ۔

 

تازہ ترین