بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے نے انسداد تمباکو نوشی کے حوالہ سے ویڈیو جاری کر دی ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویوک اوبرائے نے انسدادتمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر انسداد تمباکو نوشی کی ویڈیو جاری کی۔
ان کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کینسر کا باعث ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ بہت سے لوگ کینسر سے بچ سکیں ۔