• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں امریکی فوج نے عسکری آپریشنز میں اضافہ کردیا

Us Troops Increased Military Operations In Somalia

افریقی ملک صومالیہ میں امریکی فوج نے اپنے عسکری آپریشنز میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس تناظر میں القاعدہ سے وابستہ جہادی گروپ الشباب اور دوسرے جہادیوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں میں شدت آئی ہے۔

لندن میں قائم بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک جنگجوؤں کے خلاف مجموعی طور پر 28ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں۔ جن میں سے صرف 15حملے یکم ستمبر کے بعد کیے گئے ہیں۔

الشباب پر آخری مرتبہ دو ڈرون حملے رواں ماہ 3نومبر کو کیے گئے تھے۔ سن 2016 میں امریکی فوج کی جانب سے صرف 15 ڈرون حملے الشباب کے جہادیوں پر کیے گئے تھے۔

 

تازہ ترین