• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں قوت گویائی و سماعت سے محروم جوڑے نے پورے حوصلے کے ساتھ اپنی زندگی کی تمام تر مشکلات پر قابو پالیا۔ان کی کہانی دل والوں کی لئےانتہائی متاثر کن ثابت ہوئی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق پیدائشی طور پرسننے اور بولنے سے محروم جوڑے نے اپنے دو بچوں کو کامیابی کے ساتھ پروان چڑھایا جو کہ بولنے اور سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محمد بسمہ اور حائفہ کیوان کی ملاقات پہلی بار لبنان میں گونگے بہرے لوگوں کے اسکول میں ہوئی اور پھر دونوں نے 2010 میں زندگی ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا ۔

شادی کے بعد خوشگوار زندگی کی تلاش میں دونوں دبئی منتقل ہو گئے۔قدرت کی طرف سے انہیں 2013 میں مارک کی شکل میں بیٹا اور 2016 میںکیٹ کی شکل میں بیٹی مل گئی اور پھر جیسے ان کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں بھر گئیں۔

اپنے والدین کے بر عکس دونوں بچے قوت گویائی اور سماعت رکھتے ہیں اور اب دونوں بچے اشاروں کی مدد سے اپنے والدین سے گفتگو کرنے کی تربیت لے رہے ہیں۔

پہلے بچے کی پیدائش پر بسمہ اور حائفہ پریشان تھے اور سمجھتے تھے کہ ان کی طرح ان کے بچے بھی محرومی کا شکار نہ ہوںمگر جیسے جیسے ان کا بیٹا بڑا ہوتا گیا ، ان کی تشویش میں کمی آتی گئی۔

اب بچے اتنے بڑے ہوگئے ہیں کہ دونوں کو گھر کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں ہاتھ بٹانے لگے۔ ان کے گھر میں اب ویرانی کی جگہ چہل پہل اور شور شرابے نے لے لی۔

 

 

 

 

تازہ ترین