• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے تحریری طور پر پارٹی عہدے سے استعفا خود نہیں دیا، ڈاکٹر عاصم

I Did Not Resign In Writting From The Party Post Dr Asim

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے انہوں نے تحریری طور پر پارٹی عہدے سے استعفا خود نہیں دیا، جو باتیں کررہے ہیں ان سے پوچھیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو میںڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ چھ ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جار ہاہوں میں اس لیے عہدہ چھوڑا، آصف زرداری جو ہدایت دیں گے اس پر عمل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں، آج سیاست کی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر خبریں چلی تھیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے پارٹی عہدے پرکام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ڈاکٹر عاصم نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے رابطہ کرکے کہا کہ بیرون ملک سرجری کی وجہ سے عہدے پرکام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

ڈاکٹر عاصم حسین پی پی کے سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں، انہیں رینجرز نے دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔

 

تازہ ترین