• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی آمد میں ابھی کئی ہفتے باقی ہیں تاہم یورپ بھی میں لوگوں کا جوش وخروش ابھی سے قابلِ دید ہے ۔

اسی سلسلے میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی برسوں قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جسے گزشتہ روز عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ویانا کی اس سب سے بڑی مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیا ہے جبکہ رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، سوئیٹس ، او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں جہاں مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے آرہے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ طرح طرح کے مزیدار گرام گرم کھانے بھی تیار کئے جا رہے ہیں جو سرد موسم کو لطف دوبالا کر رہے ہیں۔

 

تازہ ترین