• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبوشن کی اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش پر بھارتی جواب پاکستان کو موصول

Pakistan Receives Indian Answer On Inviting Kalbhoshan Wife

پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی اہلیہ سےملاقات کی پیش کش پر بھارت کا موقف پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت کی جانب سے دیے گئے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ کو گزشتہ سال مارچ میں اس وقت سرکاری تحویل میں لے لیا گیا تھا جب پاکستانی اداروں نے کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی منصوبہ سازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا ،ان کی نقل و حرکت انتہائی محدود ہے تاہم ان کی خواہش پر رشتہ داروں سے ملاقات ممکن ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کی جانے والی اس پیشکش کے جذبے کو مسخ کرتے ہوئے ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے،گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے اجتماعی طور پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کی پیشکش عالمی عدالت کے دباؤ کے نتیجے میں کی گئی ہے۔

تازہ ترین