• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں بحریہ یونیورسٹی کا 18واں کانوووکیشن ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی نے 18 ویں کانوووکیشن کے دوران 476 گریجویٹ طلبا و طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ملک میں علمی افرادی قوت کے اضافے میں بحریہ یونیورستی کا کردار قابل تعریف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات عملی زندگی میں سچائی ، راست بازی پر عمل کرکے اپنے خوابوں کو پورا کریں ۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ اپنی منازل کے حصول کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کے لئے بھی قابل قدر کردار ادا کریں۔

تازہ ترین