• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان کو سیاست کی الف ب کا نہیں پتہ،اسفندیار ولی

Captain Does Not Know The Politics Asfandyar Wali

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کپتان ہر کسی کو گالیاں دیتےہیں ،انہیں سیاست کا الف ب نہیں پتہ ، تحقیق سے پہلے ہی اپنے رکن قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا ۔

چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ سیاست وہ کررہے ہیں، جن کو سیاست کا کچھ معلوم ہی نہیں، عمران اگر تم بے گناہ ہو تو اپنا موبائل فون حوالے کردو۔

ان کا مزید کہناتھاکہ آج کل حالات کچھ اچھے نہیں، اپنے ارد گرد ہی دیکھ لیں،ملک میں وہ سیاست کررہے ہیں ،جنہیں اس کا کچھ معلوم ہی نہیں ۔

اے این پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فاٹا کو حقیقتاً احساس دلانا ہے کہ وہ ہمارا بھائی ہے، انہیں یقین دلاتا ہوں کہ عوامی نیشنل پارٹی ان سے دو قدم آگے ہوگی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب پاکستان اور پاکستان پنجاب ہے والی بات ختم کی جائے ،درخواست ہے کہ چھوٹے صوبوں کی محرمیوں کا ازالہ کیا جائے ۔

اسفندیار ولی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم خاقان عباسی نوازشریف کے وعدوں کو پورا کریں،سی پیک پر ہمیں حصہ دینے کا کہا گیا، ہمیں صرف سڑک مل رہی ہے۔

تازہ ترین