• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ میں روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر بحث کی جائے گی

Rohingya Muslims Issue Will Discuss In European Parliament

پاکستانی نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ کی کوششیں رنگ لے آئیں، یورپین پارلیمنٹ میں روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر 12 دسمبر کو خصوصی بحث کی جائے گی۔

یورپین پارلیمنٹ میں بحث کیلئے دن مقرر کرنے کی تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے یارک شائر اور ہیمبر سے پاکستانی نژاد رکن یورپین پارلیمنٹ امجد بشیر نے پارلیمنٹ کے لکسمبرگ میں ہونے والے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث کےلئے صدر انتو نیو تاجانی سے درخواست کی تھی۔

درخواست کا مقصد یورپین یونین، اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی مدد سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ممکن بناناتھا، امجد بشیر کی در خواست پر انہیں پارلیمنٹ کے صدر کے دفتر کی جانب سے باقاعدہ طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ 12 دسمبر کو اس مسئلے پر خصوصی بحث کی جائیگی ۔

امجد بشیر نے اس اطلاع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتونیو تاجانی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بنگلہ دیش کے دورے میں روہنگیا مسلمانوں کی جو حالت زار دیکھی ہے اور جسے برطانوی وزیر اعظم نے بھی انتہائی غیر انسانی قرار دیا ہے، اس نے مجھے پریشان کر دیا ہے ،اس لئے ضروری ہے کہ بین الاقوامی دنیا اس پر مزید اقدامات اٹھائے ۔

 

تازہ ترین