• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیامیں چوتھے سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کاآغاز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چوتھا سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں آسمان رنگین گرم ہوا کے غباروں سے دلہن کی مانند سج گیا ہے۔

تین روز پر مشتمل اس بیلون فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں کی جبکہ اس دلچسپ فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افرادنے کیتھڈرل سٹی کا رخ کیا ہے ۔

اس فیسٹیول میںآسمان رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غبا روں سے سجا ہوا دکھائی دیا۔

اس مو قع پرمتعدد افراد ہاٹ ائیر بیلونز کو اپنے ہاتھوں سے سجاکر آسمان کی بلندی پر منفرد سفر کر کے نہ صرف پورے شہر کی سیر کر تے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیو بناکر اس فیسٹیول کو اپنی زندگی کے یاد گار لمحات میں بھی شامل کر لیتے ہیں۔

 

تازہ ترین