• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگ ن کا ایبٹ آبادمیں جلسہ کل، تیاریاں مکمل

Pml N Jalsa In Abbottabad Tomorrow Preparations Done

مسلم لیگ ن کل ایبٹ آباد کے کالج گرائونڈ میں جلسہ کرے گی، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ جلسے سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، آصف کرمانی اور سردار مہتاب احمد خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور کل ہونے والے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ مخالفین دیکھ لیں کہ جلسے کے لیے کوئی سرکاری مشنری استعمال نہیں ہورہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مسلم لیگ ن سے خوفزدہ ہیں، 2018 کے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں اور ان کی سیاست اور جماعت دونوں تحلیل کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

اس موقع پر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، قبل از وقت انتخابات کا کوئی جواز نہیں ہے۔

 

تازہ ترین