• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nato Apologizes To Turkey

نیٹونے اتاترک، اردوگان کو دشمن ظاہر کرنے پر ترکی سے معذرت کرلی،ترک میڈیا کےمطابق نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولن برگ نے تنازع کھڑا ہونے پر ترکی سے معذرت کی ہے۔

ا ن کا کہنا ہے کہ ناروےواقعہ انفرادی عمل کا نتیجہ تھا جس کا اتحاد کے نقطہ نظرسے کوئی تعلق نہیں ،ناروےمیں جس شخص نےترک مخالف اقدام کیا، وہ نیٹو کاملازم نہیں،ترکی نیٹو کے فوجی اتحاد کا اہم حصہ ہے۔

ناروے میں فوجی مشق کےدوران دشمن کی تصویرکےطورپر ترکی کے بانی قائد مصطفیٰ کمال اتاترک کی تصویر استعمال کی گئی،جس کے ردعمل میں ترکی نے مشقوں میں شریک اپنے 40 فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

ترک میڈیاکےمطابق سوشل میڈیا پر ترک صدر طیب رجب اردوگان کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ سے نیٹو مخالف پیغامات بھی بھیجے گئےاورناروے میں فوجی مشقوں کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک اور صدر رجب طیب اردوگان کو مبینہ طور پربطوردشمن ظاہرکیاگیا۔

تازہ ترین