• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اعلیٰ نسل کا قیمتی کتا چھیننے کی واردات

Rare Dog Snatched In Karachi

کراچی میں اسلحے کے زور پر موبائل فون اور پرس چھیننا تو عام بات تھی ، انوکھی بات یہ ہے کہ اب کتے بھی محفوظ نہیں رہے ، 3لاکھ روپے مالیت کا اعلیٰ نسل کا قیمتی کتا چھیننے کی واردات ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق اسلحہ کے زور پر کتا چھینے کی واردات ڈیفنس فیز 2 میں ہوئی ،جہاں مسلح ملزمان کتے کی دیکھ بھال کرنےوالے اور کتے کو گاڑی میں بیٹھا یا۔

پولیس کے مطابق کچھ ہی دیر بعد ملزمان نے کتے کے رکھوالے کو سڑک کنارے اتارا اور3 لاکھ روپے مالیت کا کتا لے کر فرار ہوگئے ۔

مالک نے کتے کی تلاش کےلئے علاقے بھر میں پوسٹر لگائے ہیں جبکہ پولیس کو بھی اطلاع کردی گئی ہے ،جس نے کتے کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے ۔

پولیس کے مطابق کتا چھینے کی واردات 9 نومبر کو ہوئی تھی ،جس کی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔

تازہ ترین