• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
More Five Dead Body Came At Karachi From Turbat

بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 5 افراد کی لاشیں کراچی میں واقع سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا۔

ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق پانچوں لاشوں کو غسل اور کفن دینے کے بعد جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پی آئی اے کی فلائٹ 302 سےصبح آٹھ بجے لاہور روانہ کردیا جائے گا۔

تربت کے راستے غیر قانونی طور پر بیرو ن ملک جانےوالے مزید پانچ نوجوان کی چار روز پرانی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، ان مقتولین کا تعلق بھی گجرات سے بتایا گیا ہے، اس طرح چار روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق لاشوں سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق ان کی شناخت دانش، قاسم، ثاقب، عثمان قادر اور بدر منیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو فائرنگ کر کے مارا گیا ہے۔ نوجوانوں نے 18 روز قبل گھر والوں کو فون کر کے بتایا تھا کہ ایجنٹ کے ذریعے جرمنی جا رہے ہیں۔


۔۔

تازہ ترین