• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے حکمراں جماعت کا صدر موگابے کو پارٹی سے ہٹانے کا فیصلہ

Zimbabwe Ruling Decided To Remove Mugabe From Party

زمبابوے کی حکمراں جماعت کا اجلاس آج ہوگا، صدر موگابے کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق زمبابوے کی حکمراں جماعت کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں صدر رابرٹ موگابےکو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ متوقع، اور معزول نائب صدر ایمرسن کو دوبارہ پارٹی عہدے پر بحال کیے جانے کا اعلان کیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں افراد نے ہرارے میں صدر موگابےکی رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا، اور اس موقع پر وہ فوج کے حق میں اور موگابے کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صدر موگابے کو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے۔

خبر ایجنسی کی جانب سے اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ رابرٹ موگابے کی اہلیہ گریس کو بھی پارٹی ویمن لیگ کی سربراہی سے ہٹا دیا جائے گا، حکمراں جماعت پارٹی پہلے ہی صدر موگابے سے صدارت چھوڑنے کا مطالبہ کر چکی ہے.

تازہ ترین