• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے نیل کی تحقیر:مصر ی گلوکارہ کو قانونی کارروائی کا سامنا

Egyptian Singer Sherine Abdel Wahab To Face Trial Over Nile Comments

مصر کی گلوکارہ کو دریائے نیل کی تحقیر کرنے کی پاداش میں ان دنوں قانونی کارروائی کا سامناہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایک محفل موسیقی کے دوران شیرین عبدالوہاب سے ان کے ایک مداح نے درخواست کی کہ وہ اپنا مشہور گانا سنائیں جس میں دریائے نیل کے پانی کی تعریف شامل ہے۔

جواب میں شیرین نے مداح کو کہا’ کہ دریائے نیل کا پانی پینے سے انسان بیمار ہو سکتا ہے‘، ساتھ ہی انہوں نے ایک فرانسیسی منرل واٹر برانڈ کا حوالہ دے کر مداح کو مشورہ دیا 'آپ کو یہ پانی پینا چاہیے۔

گلوکارہ کے یہ ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد ایک وکیل نے گلوکارہ کے خلاف شکایت درج کروائی۔

گلوکارہ کو اشتعال آمیز معلومات پھیلانے اور عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات کا سامنا ہے اور انہیں 23 دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا جبکہ الزامات ثابت ہونے پر3 سال قید اور بھاری جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

 

تازہ ترین