• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Last Day Of Jeep Rally In Thal Desert

صحرا تھل میں جیپ ریلی کے تیسرے اور آخری روز پری پیرڈ کیٹیگری کی 41 گاڑیاں 180کلومیٹر طویل ٹریک پر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کریں گی۔پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیورز کے اعزاز میں شام میں مظفر گڑھ اسٹیڈیم میں تقریب منعقد کی گئی ہے۔

مظفر گڑھ اور لیہ کےصحرا تھل جیپ ریلی کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔ پری پیرڈ کیٹیگری میں ملک بھر کے نامور ڈرائیورز نادر مگسی، رونی پاٹیل صاحبزادہ سلطان اور قاسم سعیدی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق جیتنے والے ڈرائیورز کے اعزاز میں شام کو مظفر گڑھ اسٹیڈیم میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

تازہ ترین