• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دھرنے کا 14 واں دن، دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم

14th Day Of Islamabad Sitin Second Deadline Also Ended

راول پنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آبادانٹرچینج پر دھرنا چودہویں روز بھی جاری ہے ۔ دھرنے والوں کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوچکی ہے جبکہ سیکٹر آئی 8پل پرایف سی کی بھاری نفری تعینات، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھرنے کی انتظامیہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے پر اب بھی قائم اور ان کا موقف ہے کہ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کے بعد ہی آگے بات ہوسکتی ہے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، علما کی تجاویزپر غور کررہے ہیں امید ہے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

احسن اقبال نے اسلام آباد دھرنے کا معاملہ حل ہونے کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ ٹھوس ثبوت نہ ہوں تو وزیر قانون کا استعفا طلب نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین