• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، باحجاب مسلم لڑکی کو ملازمت دینے سے انکار

Muslim Woman In India Denied Job For Wearing Hijab

بھارت میں ایک ادارے کی جانب سے حجاب پہننے اور مسلمان دِکھنے پر مسلم لڑکی کو نوکری دینے سے انکار کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ مسلمان لڑکی ندال زویا نے بتایا کہ انہیں دارالحکومت نئی دہلی کے یتیم خانے میں صرف اس لیے نوکری نہیں دی گئی کیونکہ وہ حجاب پہنتی ہیں اور حلیے سے مسلمان دکھتی ہیں۔

ندال نے بتایا کہ یتیم خانے میں نوکری کے لیے ای میل پر سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن کچھ روز پہلے مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تحریر تھا،’ہم معذرت خواہ ہیں کیونکہ آپ ایک کلو میٹر دور سے بھی ایک مسلمان خاتون معلوم ہوتی ہیں‘۔

اکتوبر میں ندال زویا کو دہلی میں لڑکیوں کے یتیم خانے میں سوشل ورکر کے طور پر منتخب کیے جانے کے بعد یتیم خانے کے صدر اور سی ای او ہریش ورما کی جانب سے آن لائن ٹیسٹ دینے اور اپنی تصویر بھیجنے کا کہا گیا۔

ہریش ورما کی جانب سے زویا کو مشورہ بھی دیا گیا کہ اگر وہ اس نوکری کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں تو حجاب پہننا چھوڑ دیں۔

زویا کو بعد ازاں آگاہ کیا گیا کہ ان کی جگہ ایک اور آزاد خیال اور مذہبی رجحانات سے پاک مسلمان لڑکی کو نوکری پر رکھ لیا گیا ہے۔

تازہ ترین