• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسری گروپ ،کرسمس ڈے پر’گلٹر‘ کے استعمال پرپابندی عائد

Nurseries Ban Glitter To Help Protect The Environment

نرسری گروپ نے اپنی تمام نرسریز میں کرسمس ڈے پر ’’چمک‘‘ (گلٹر) کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ اس سے ماحولیات کو نقصان پہنچتا ہے۔

بچے کرسمس کے موقع پر کرسمس کارڈز اور بائوبلز بنانے کے لئے ’’گلٹر‘‘ (چمک) کا استعمال کرتے ہیں جوکے مائیکرو پلاسٹک ہوتی ہے۔

نرسری چین ٹاپس ڈے نرسریز جس کی سائوتھ آف انگلینڈ میں19نرسریز ہیں نے اپنے تمام اداروں میں کرسمس ڈے پر اس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مینجنگ ڈائریکٹر شیرل ہیڈلینڈ نے کہا کہ جب انہیں احساس ہوا کہ یہ ’’گلٹر‘‘ مائیکرو پلاسٹک ہوتا ہے اور ماحولیات کے لئے نقصان دہ ہے اس کا احساس ہونے کے بعد میں نے اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کے بچے کرسمس کرافٹس میں اس کا استعمال کرتے ہیں گھروں میں جب کارڈ بورڈ کو پھاڑا جاتا ہے تو اس میں چمک دار ذرات ماحول میں بکھر جاتے ہیں جوکہ رنگ برنگے ہوتے ہیں۔ یہ فضا میں گھروں میں سڑکوں پر پھاڑے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس3000 بچے ہیں اور یہ تمام فی الوقت کرسمس کرافٹس بنا رہے ہیں اور ہر طرف گلٹر نظر آرہی ہے۔

ملک بھر میں 22000نرسریز ہیں اور یہ تمام کئی کئی کلو گلٹر کرسمس کرافٹس میں استعمال کر رہی ہیں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ماحولیات پر اس کے کیا اثرات ہوں گے۔ ہم ماحولیات کو اس طریقے سے خوفناک نقصان پہنچا رہے ہیں۔

شیرل ہیڈلینڈ نے کہا کہ میں27برسوں سے نرسریز چلا رہی ہیں اور مجھے یہ آئیڈیا نہیں تھا کہ ہم ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آپ اس کو ری سائیکل نہیں کرسکتے کیونکہ یہ بہت چھوٹے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے احساس ہونے کے بعد اس کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ والدین بھی شاید اس حوالے سے آگاہ نہیں تھے امید ہے کہ وہ بھی اس فیصلے کو سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نے چند ماہ قبل سروے کیا تھا جس میں86فیصد والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں پائیدار ماحول چاہئے اور بہت سے والدین ہم سے ایسے اقدامات کی توقع رکھتے تھے اور اپنے بچوں کےلئے بھی پائیدار ایجوکیشن چاہتے ہیں۔ میرین کنزرویشن سوسائٹی کی سوکنسی نے ٹاپس ڈے نرسریز کے اس اقدام کو سراہا۔

شیرل کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندر میں جو زیادہ تر مائیکرو پلاسٹک آتی ہے وہ پرسنل کیئر پروڈکٹس، ہائوس ہولڈ کلینرز ٹائرربڑ اور دیگر پر مشتمل ہوتی ہے۔ تاہم گلٹر (چمک) مائیکرو پلاسٹک کا ایک معمولی حصہ ہے جو واٹر کورسز سمندر میں آتا ہے۔ نرسری گروپ نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے ایک پروایکٹیو اقدام ہے جس سے ماحولیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

تازہ ترین