• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dry Milk Is Nutritious Or Not

دودھ کی ایک شکل خشک بھی ہے جو عام دودھ سے بنایا جاتا ہےجوایسے لوگو ں کے لئے کارآمد ہے جنہیں تازہ دودھ میسرنہیں مگر کیا یہ صحت بخش ہے؟۔

بہت سے لوگ اسکے منفرد ذائقے کی وجہ سے کھلے دودھ کے مقابلے میں ترجیح دیتے ہیں ۔لیکن اسکے خوشگوار ذائقے کے ساتھ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔

اس دودھ کو سربمہر کر کے طویل عرصہ تک کے لئےمحفو ظ کیا جاسکتا ہے۔ خشک دودھ کا استعمال مختلف خوردنی اشیاء میں بھی کیا جاتا ہےجیسے چائے، چاکلیٹس، گلاب جامن اور چم چم جیسی مٹھا ئیا ں وغیرہ۔ اسکے علاوہ شیرخوار بچوں کی غذا میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ اس میں زیاد ہ کو لیسٹرول اور شکر کے ساتھ غیر مناسب اسٹوریج کی وجہ سے بیکٹیریابھی جلدی داخل ہو جاتاہے ۔

اس کو غذائیت اور ذائقہ دینے کے لئےآکسیڈائزڈ کولیسٹرول شامل کیا جاتاہے جو اسکو جلد خراب ہونے سے روکتا ہے جوکہ مضرصحت ہے۔ یہ خون کی شریانو ں کو نقصان پہنچا نے اوردل کی بیماریو ں کا سبب بنتا ہے۔

یہ عام مویشیوں سے حاصل دودھ کا مثالی متبادل ہےکیو نکہ اس میں و ہی وٹامن اور معدنیات موجود ہو تی ہیں اورمشروبات میں آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔

اسکا ذا ئقہ عام دودھ سے مختلف ہوتا ہے جو کچھ لو گو ں کو پسند نہیں آ تا عا م دودھ کے مقابلے میں مہنگا ہےاور جلد ہضم بھی نہیں ہوتا۔

 

تازہ ترین