• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا پھر سے اقتدار میں آنا بہت مشکل نظر آتا ہے، پیر پگارا

Nawaz Sharifs Reign Is Very Difficult To Come Back Peer Pagara

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ معزول وزیراعظم نواز شریف اگر پاناما پیپرز میں اپنے خاندان کا نام سامنے آنے کے بعدازخود مستعفی ہوجاتے تو انہیں اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا، اب ان کا پھر سے اقتدار میں آنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔

کراچی ریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جن سربراہوں کا نام پانامہ پیپرز میں آیا وہ از خود اقتدار چھوڑ کر چلے گئے لیکن میاں صاحب نے ایسا نہیں کیاجسکے باعث انہیں مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

پیر پگارا نے کہا اس وقت نہ پرانے افسران ہیں اور نہ ہی پہلے جیسے حالات اس لئے ہم یہ توقع کرسکتے ہیں کہ جب بھی انتخابات ہوئے جی ڈی اے کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں بہت سے دھڑے ہیں اور کارکنوں کو قابو میں رکھنا ڈاکٹر فاروق ستار کے بس کی بات نہیں ہے۔

تازہ ترین