• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن کی لاپتا آبدوز کی تلاش کی کوششیں تیز

ارجنٹائن کی لاپتا ہونے والی آبدوز کی تلاش کی کوششیں تیز کردی گئیں، تاہم تیز لہروں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی جرمن ساختہ آبدوز کی لوکیشن گزشتہ روز ارجنٹائن کے جنوبی ساحل سے 430 کلومیٹر کے فاصلے پر دیکھی گئی تھی جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

آبدوز میں عملے کے 44 افراد شامل ہیں جن کی تلاش کے لیے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم تیز لہروں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ارجنٹائن کی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ آبدوز کے مواصلاتی نظام میں کسی قسم کی کوئی خرابی ہوگئی ہو۔

دوسری جانب ارجنٹائن حکومت نے امریکی سائنسی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے تلاش میں مدد کی پیش کش کو قبول کرلیا ہے۔

تازہ ترین