• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں غیر معیاری تعلیم ،کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج

Non Standard Education In Sindh Protest Outside Karachi Press Club

کراچی پریس کلب کے باہر سندھ میں غیر معیاری تعلیم کے خلاف احتجاج ہوا، مظاہرین کی گورنر ہائوس کی طرف جانے کی کوشش پر پولیس نے پانی کی توپ چلائی ، آنسو گیس کے شیل فائرکئے اور 10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ۔

سندھ بھر میں غیر معیاری تعلیم کی فراہمی پر سول سوسائٹی کے تحت احتجاج کیا گیا، اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ ہم نے چند روز قبل گورنر سندھ سے درخواست کی تھی کہ وہ ہمارے احتجاج کا حصہ بنیں ۔

رہنمائوں کا مزید کہناتھاکہ صوبے میں سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہے، وزراء اپنے بچوں کو ان تعلیمی اداروں میں پڑھائیں تو انہیں عام آدمی کے بچوں کی تعلیمی سطح کا اندازہ ہو۔

مظاہرین نے ایک موقع پر گورنر ہائوس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے واٹر کینن سے پانی پھینکا ، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین کو گرفتار کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی ۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ وہ پریس کلب کے باہر دوبارہ احتجاج کرنے کے ساتھ صرف گورنر ہائوس ہی نہیں وزیراعلیٰ ہائوس کا رخ بھی کرسکتے ہیں ۔

تازہ ترین