تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مدت نہیں عدت پوری کر رہی ہے، منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں، ملک کا وزیراعظم اور وزیرخزانہ کون ہے؟ صحیح جواب پر کروڑ روپیہ انعام دیں گے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے ،صرف اس سازش کا نہیں بتارہے کہ 3ہزار کروڑ ان کے اکائونٹس میں کیسے آئے ؟
ان کا کہناتھاکہ حکومت مدت نہیں عدت پوری کررہی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنا منشی بھی فارغ نہیں کر پارہے۔