• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو ہاتھ آئین کی طرف بڑھے گا اسے مروڑ دیں گے، محمود اچکزئی

Who Will Raise His Hand Towards The Constitution Mahmoud Achakzai

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمو د خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم لڑنے والے لوگ نہیں لیکن جو ہاتھ آئین کی طرف بڑھے گا اسے مروڑ دیں گے۔

مسلم لیگ ( ن) کے ایبٹ آباد جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ وعدہ کرناہوگا کہ کسی کو بھی آئین سے کھیلنے نہیں دیں گے،ہم سب نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ یہ ملک سب کامشترکہ ملک ہے،مشکل حالات میں یہاں آکرہزارہ عوام نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔

محمود اچکزئی کا یہ بھی کہناتھاکہ آئین ایک مقدس امانت ہوتی ہے،ہم لڑنے والےلوگ نہیں، لیکن جوہاتھ آئین کی طرف بڑھے گااسے مروڑدیںگے۔

انہوں نے کہا کہ جو آئین نہیں مانتاہم اسےنہیں مانتے،یہ وعدہ کرناہوگاکہ کسی کو بھی آئین سے کھیلنےنہیں دیںگے۔

تازہ ترین