• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم تھرلر فلم ’بْلٹ ہیڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں ہو جا ئیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم بْلٹ ہیڈ (Bullet Head)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

پال سولٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی3ایسے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی غلطی کی وجہ سے ایک گودام میں بری طرح پھنس جاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں اینٹونیو بینڈراس، ایڈرین بروڈی، جوہن میلکووچ، روری کلکنز، اوری پیفر اور کرسٹینا سیگوویا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ فلم کو پروڈیوس رِک بیناٹر کی نے کیا ہے ۔

 سیبین فلمز اور ملینیئم میڈیا کی پیش کردہ یہ ایکشن و سسپنس سے بھرپور فلم 8دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین