• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر آگیا،12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہو گی

Moon Of Rabi Ul Awwal Sighted 12th Rabi Ul Awwal To Be Observed On 1st Dec 2017

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے،یکم ربیع الاول1439 کل بروز پیر20نومبر2017اور 12ربیع الاول یکم دسمبر2017بروز جمعہ ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں یونی ورسٹی روڈپر واقع میٹ کمپلیکس میں ہوا جبکہ ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس چاروں دارالحکومتوں میں واقع دفاتر میں منعقد ہو ئے۔

مرکزی کمیٹی نے چاند کی رویت کےبارے میں شرعی فیصلے کے بعدماہ ربیع الاول 1439کے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

تازہ ترین