• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا ک فضائیہ کے طیارےنے ایران میں امدادی اشیاءپہنچائیں

پا ک فضائیہ کے C-130طیارے نے ایران میں زلزلہ متاثرین کوامدادی اشیاءپہنچائیں پاک فضائیہ کا طیارہ امدادی سامان پہنچا کر واپس پی اے ایف بیس نور خان پہنچ گیا۔

ایران کےزلزلہ متاثرین کیلئے طیارے میں 12 ٹن سے زائد سامان جن میں165 ٹینٹ ،1050کمبل ، 200 ترپالیں ، 200 پلاسٹک کی چٹائیاں اور دوسرا ضروری سامان شامل تھا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اپنے برادر ملک ایران کے زلزلہ متاثرین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامدای سامان تہران میں ایرانی حکام کے حوالے کیا۔

پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے قدرتی آفات میں نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ اپنے دوست ممالک کی مدد میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

پاکستان اور ایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے ایران نے پوری دنیا میں سے صرف پاکستانی امداد قبول کی ہے۔

تازہ ترین