• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھل کی جیپ ریلی پری پیئرڈ کیٹگری میں نادرمگسی کا پہلا نمبر

The First Number Of Nadir Magsi Thal Jeep Rally

تین روزہ تھل جیپ ریلی آج آختتام پزیر ہو گئی، میر نادر مگسی نے  پہلی پوزیشن حاصل کر کے ریلی اپنے نام کر لی۔

جیپ ریلی کے آخری روز پری پیرڈ کیٹگری میں 41ڈرائیورز نے حصہ لیا ،لیکن 180 کلو میٹر لمبا ٹریک ڈرائیورز کے لئے انتہائی دشوار اور خطرناک ثابت ہوا،15 گاڑیاں دشوار ٹریک کا مقابلہ نا کرسکیں اور خراب ہو گئیں ۔

گزشتہ سال تھل جیپ ریلی کے ونر صاحبزادہ سلطان بھی اختتامی پوائنٹ سے چند کلو میٹر پیچھے ٹائر پھٹنے کے باعث اپنے اعزاز کا دفاع نا کر سکے

تھل جیپ ریلی میں نادر مگسی نے پہلی صاحبزادہ سلطان دوسری اور انس خاکوانی نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے ریلی کے فاتح قرار پائے۔

صحرائے تھل میں 3 دن تک جاری رہنے والی اس ریلی کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کی بڑی تعداد نے اس ایونٹ کے انعقاد کو سراہا ۔

ریلی کی دونوں کیٹگریوں کے فاتحہ ڈرائیورز کے اعزاز میں مظفرگڑھ اسٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی ۔

تازہ ترین