• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کے استعفیٰ پر ابہام جلد دور ہوجائے گا، رانا ثنا

All The Confusion Will Go After Finance Minister Resignation Rana Sanaullah

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کے استعفے پر ابہام ایک دو روز میں دور ہوجائے گا،راجا ظفر الحق کی رپورٹ پبلک کررہے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد دھرنا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہے،مسئلہ حل کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ راجا ظفر الحق کی رپورٹ پبلک کرنے کے ساتھ دھرنا کمیٹی کے ارکان سے بھی شیئر کررہے ہیں ۔

صوبائی وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھرناسیاست کی برائی کے موجد عمران خان ہیں،اسلام آباد دھرنےکے پرامن حل کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نامعلوم قوتیں ارکان اسمبلی کو کال کرتی ہیں،انھیں معلوم ہے ہم انھیں جانتے ہیں۔

تازہ ترین