• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری کا کلیسا نوٹرڈیم ڈی پیرس

Rabita Alam Islami Secretary General Visited Notre Dame Cathedral

رابطہ العالمِ الاسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے پیرس میں یورپ کے سب سے بڑے اور مشہور ترین کلیسا نوٹرڈیم ڈی پیرس کا دورہ کیا۔

Dr.-Essa-222

اس سے قبل رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جنیوا میں ایک فورم متعارف کرایا گیا تھا جس کا عنوان "امن و سلامتی کو مضبوط بنانے میں مذاہب کا کردار" تھا۔

ڈاکٹرعیسیٰ نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ان کی تنظیم کی توجہ اسلام کی حقیقت واضح کرنے اور شدت پسندی اور دہشت گردی پر مبنی سوچ کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے۔

ساتھ ہی اعتدال ، رواداری اور امن و سلامتی پرمبنی پیغام پھیلانے کے لیے تمام مذاہب کے ساتھ رابطہ کاری بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ڈاکٹر عیسیٰ نے باور کرایا کہ بھلائی ، محبت اور امن کی فطرت کو مضبوط بنانے کے واسطے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور اس سلسلے میں مشترکہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین