• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں وفاقی حکومت کا کوئی تصور نظر نہیں آرہا، مولا بخش چانڈیو

No Idea Of Federal Govt In Pakistan Maula Bakhsh Chandio

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان میں وفاقی حکومت کا کوئی تصور نظر نہیں آرہا، بلوچستان میں ہمارے اداروں کے لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

حیدرآباد میں عوامی رابطہ مہم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ روز دہشت گردی اور دھرنے ہورہے ہیں احتیاط کرنی چاہیے آج بھی تدبر کے ساتھ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو نظام کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی پریشان ہیں،میاں صاحب آپ خان صاحب کے راستے پر نہ چلیں پاکستان کے بحرانوں کا حل پاکستان کی ساری پارٹیاں مل کر حل کریں گی۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے پاس کیا باتیں ہیں سالوں سے وہی کرتے آرہے ہیں ، خان صاحب اب ٹوپی پہن نہیں رہے انہیں ٹوپی پہنائی جا رہی ہےتاہم انہیں بعد میں پتہ چلے گا کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے ۔

 

تازہ ترین