• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا گروہ کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کو تیار ہیں، احسن اقبال

All The Review Groups Are Ready To Accept Demands Ahsan Iqbal

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی کو دھرنا دینے والے گروہ کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے وفاقی وزیرداخلہ سے رابطہ کیا ،جس پر احسن اقبال نے کہا کہ ختم نبوت امت مسلمہ کی وحدت کا محور ہے یہ کسی مکتبہ فکریا گروہ کا مسئلہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دھرنا دینے والے گروہ کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت اور دھرنا والوں کو تشدد اور ضد سے گریز کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ انتخابی اصلاحات میں ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی کمیٹی کی تحقیقات کو منظر عام پر لایا جانا چاہیے ، دھرنے کو کسی گراؤنڈ یا میدان میں منتقل کیے جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تازہ ترین