• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کے صدر موگابے فوج کے شدید دباؤ کے باوجود اقتدار چھوڑنے پر تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران رابرٹ موگابے نے غیر متوقع طور پر عہدے سے استعفے کا اعلان نہیں کیا۔

خطاب میں موگابے نے دسمبر میں حکمران جماعت کے اجلاس کی سربراہی کا اعلان کر دیا اور کہا کہ حالیہ واقعات سے ملک کے آئین یا میرے عہدے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فو جی کمانڈروں سے حالات معمول پر لانے کی مشترکہ کوششوں اور معیشت کی بہتری پر اتفاق ہوا ہے۔

دوسری جانب ان کے مخالف سابق نائب صدر ایمرسن نے موگابے کے خلاف عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کر دی ہے۔

تازہ ترین