• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرے فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کا آخری روز

تیسرے فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کا آخری روز بھی اپنے اندرعلم و ادب کے کئی رنگ سمیٹے ہوئے تھا۔

فیسٹیول میں سجنے والی محفلیں فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہ تھیں۔

لاہورکےالحمراآرٹس کونسل میں جاری 3روزہ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول اپنے اختتام کوجا پہنچا۔

یہ فیض سے منسوب ادبی میلہ ادبی بیٹھکیں، علم اور ثقافت سمیت دھنک کےسبھی رنگ اپنے اندر سموئے ہوئے تھا۔

فیسٹیول میں کہیںموسیقار خواجہ خورشید انورکو خراج عقیدت پیش کیا گیا توکہیں شاعری کے 70برسوں پر بات ہوئی، فیض فیسٹیول نے سب کو فیض یاب کیا۔

بہار کے امکاں کے نام سے سیاسی بیٹھک میں ملکی سیاست پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جبکہ فیض فسیٹیول میں بشریٰ انصاری کے فن کے بھی کئی بھولے بسرے انداز ایک بار پھر تازہ ہو ئے۔

ادھر اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ خصوصی بیٹھک میں ان کی شخصیت اور کام سے متعلق کئی باتیں کھلتی چلی گئیں۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس ادبی و علمی میلے نے سوچنے اور سمجھنے والوں کے لئے نئے انداز فکر کے دروزاے کھولنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔

تیسرا فیض انٹرنیشنل فیسٹیول علم و ادب کی بیٹھکوں کے ساتھ اختتام پذیر تو ہو گیا لیکن جاتے جاتے فیض احمد فیض کی ترقی پسند سوچ کو بھی آگے بڑھایا گیا ہے۔

تازہ ترین