• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دھرنا

After Islamabad Protest At Karachi

تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء کے مطالبات منظور ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے تحت نمائش سے تبت سینٹرتک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا، تاہم شرکاء نے نمائش چورنگی پر ہی دھرنا دے دیا۔

شرکا ء کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے تب تک کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا، اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء کے مطالبات فوری منظور کئے جائیں۔

ادھر نمائش چورنگی پر دھرنے کے باعث اطراف میں گرومندر اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا، لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں شدید دشواری پیش آئی اور متبادل راستے اختیار کرنا پڑے۔

تازہ ترین