• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نپولین کے تاج کا سونے کا پتّہ پونے 8کروڑ میں نیلام

عظیم فرانسیسی سپہ سالار نپولین بوناپارٹ کے تاج سے نکالا گیا ایک سونے کا پتّہ تقریبا پونے 8کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا۔

سن 1804ء میں نپولین کی تاج پوشی کےلیے سونے کے پتوں والا تاج تیار کیا گیا، وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے 6پتے کم کردیے گئے۔

تاریخی اہمیت کے حامل اس تاج کا ایک طلائی پتہ اتوار کو پیرس میں نیلامی کےلیے پیش کیا گیا۔

زیادہ سے زیادہ بولی کا اندازہ ڈیڑھ پونے دو کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم طلائی پتہ کئی گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوا اور اس سے 7کروڑ 72لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ۔

تازہ ترین