• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس لیگ 3دنوں میں 10ارب کما کر ٹاپ پوزیشن پر

سپر ہیروز آتے ہی چھاگئے، جسٹس لیگ نے 3دنوں میں 1ارب روپے سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر قبضہ جمالیا۔

جے اولیویا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جو غیر معمولی خطرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہوجاتے ہیں۔

فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں شاندار بزنس کرتے ہوئے 10ارب 11کروڑ روپے کمائے اور باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیا رابرٹس کی نئی فلم ونڈر اس ہفتے 2ارب 84کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔

اس فلم کی کہانی بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہے جو ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کا چہرہ پیدائشی طور پر دوسرے بچوں سے الگ ہوتا ہے ۔۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور دیومالائی داستان تھور ریگنارک اس ہفتے پہلے سے سیدھا تیسرے نمبر پر آگئی۔

فلم کی کہانی دیوتا تھور کو درپیش چیلنج سے متعلق ہے جسے اپنی زمین اور تہذیب کو طاقتور دشمن ہیلا کے ہاتھوں تباہی سے بچانا ہے۔

فلم اس ہفتے صرف 10ارب 29کروڑ روپے کماسکی۔

تازہ ترین