• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکل کے چوتھی بار جرمن چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ حائل

Merkels Obstacle Becoming Fourth Time German Chancellor

جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد انجیلا مرکل کے چوتھی بار جرمن چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو گئی ۔

مرکل گرینز اور فری ڈیمو کریٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد بنانے پر کامیاب نہ ہو سکیں۔

فری ڈیمو کریٹ پارٹی نے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا، اس نے کہا ہے کہ بری حکمرانی کرنے سے بہتر ہے کہ حکمرانی نہ ہی کی جائے۔

چار سیاسی جماعتوں میں امیگریشن کے معاملے پر اختلافات برقرار ہے۔

جرمن چانسلر انجیلامرکل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اتحاد نہ بننے پرانتہائی افسوس ہوا،نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی سےصدرکوآگاہ کروں گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ مشکل وقت میں ملک کوآگےلےکرجانےکی ہرممکن کوشش کروں گی،آنےوالےمشکل ہفتوں ملکی انتظام یقینی بنانےکےلیےہرممکن اقدامات کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق انجیلامرکل کی صدر سے ملاقات کا مطلب یہ ہے کہ وہ گرینز پارٹی کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گی۔

جرمنی کے صدر کے پاس نئے انتخابات کرانے کا اختیار ہے ۔

 

تازہ ترین