• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد :دھرنا مظاہرین کے خلاف پولیس چوکی پر مبینہ حملے کا مقدمہ درج

Faizabad Case Registered Against Protesters To Attack Over Police Check Post

اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب دھرنے کے شرکا کے خلاف پولیس چوکی پر مبینہ حملے کا مقدمہ تھانہ کھنّہ میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ دھرنے کے قائدین اور شرکا کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ سوہان کے قریب اتوار کی شام مظاہرین نے اچانک پولیس پر حملہ کردیا ، جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر تھے ، مظاہرین نے ایس ایچ او کورال ستار شاہ کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی

دھرنے کے شرکا کی جانب سے حملے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں ایس پی مصطفیٰ تنویر ، 2 انسپکٹرز ، 4 اہلکار اور2 ایف سی اہلکار شامل ہیں۔دھرنے کے قائدین اور شرکا کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی۔

 

تازہ ترین