• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور میں ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Khairpur Traffic Accident 20 Dead

خیرپور میں المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔ لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس اور رینجرز نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

دس افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔یہ10 افراد خیرپور کے ہی رہنے والے تھے۔

افسوسناک واقعہ خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ جہاں کراچی سے کوئلہ لے کر پنجاب جانے والے ٹرک اور رانی پور سے مسافروں کو لے کر سکھر جانے والی مسافر وین میں خوفناک تصادم ہوا ۔

پولیس کے مطابق دونوں گاڑیاں ایک ہی روٹ پر سفر کر رہی تھیں ، اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو خیرپور کے سول اسپتال منتقل کیاگیا ، جہاں 5 شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ مرنے والوں میں مسافر وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرونے بتایا کہ حادثے کےزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین