پشاور کی پہچان چپلی کباب اور تکہ کڑاہی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہاں کی میٹھی حلیم بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی جو موسم سرما کی خاص سوغات ہے۔
میٹھی حلیم کی اکلوتی دکان پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازارکے قریب واقع ہے، گندم، چاول، گوشت اور 7قسم کی دالوں سے تیارہونے والی میٹھی حلیم پشاور کی خاص سوغات ہے۔ جسے انڈے اور دیسی گھی کا تڑکہ لگاکر اس میں چینی ملائی جاتی ہے تو اس کی مہک سے کھانے کو دل مچل جاتا ہے۔
یہ کھانا بھی ہے اور ایک طرح کا ٹانک بھی جسے لوگ پسند کرتے ہیں۔
میٹھی حلیم میں کوئی انڈا اور گھی ڈلواتا ہے تو کوئی ملائی اورخشک میوے بھی ملاکر کھاتا ہے۔
سرد موسم میں جسم کو گرم رکھنےکےلئے حلیم مفید ہے۔ کھانے والے کہتے ہیں کہ میٹھی حلیم کھانے سے جسم کا پرانا درد بھی کم ہوتا ہے۔