• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حلقہ بندیاں، ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان

New Constitution Election Bill Chances To Present In Senate

سینیٹ کا اجلاس آج ہوگاجس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کیے جانےکاامکان ہے ۔

نئی حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیمی بل کی گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے منظوری لے لی گئی ہے تاہم ارکان کی تعداد دو تہائی نہ ہونے کےباعث اسے سینیٹ سےمنظور نہ کرایا جاسکا۔

امکان ہے کہ بل آج سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

بل میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا کام شروع کرے گا، جس کے تحت پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9نشستیں کم ہوں گی۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں 5، بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد میں ایک نشست کا اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین