• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا بدنام سیریل کلر چارس مین سن 83سال کی عمر میں چل بسا، وہ گذشتہ چار دہائیوں سے جیل میں قید تھا۔

چارلس مین سن کو ایک ہفتے قبل حالت بگڑنے پر ہنگامی طبی امداد کے لئے بیکرز فیلڈ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چل بسا۔

کیلیفورنیا میں حکام کے مطابق چارلس مین سن کرن کاؤنٹی اسپتال میں طبعی موت مرا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلس مین سن کو 22اپریل 1971ء کو سات افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزاسنائی گئی تھی تاہم 1972ء میں کیلیفورنیا کی عدالت کی جانب سے پھانسی کی تمام سزاؤں میں کمی کرتے ہوئے عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

چارلس مین سن نے 60ء کی دہائی کے آخر میں جرائم پیشہ افراد کا گروپ تشکیل دیا تھا جو ’’مین سن فیملی‘‘ کے نام سےجانا جاتا ہے۔

1969ء میں مین سن کے کارندوں نے اس کے حکم پر سیریل کلنگ کی کئی وارداتوں کے دوران اداکارہ شیرون ٹیٹ سمیت متعدد افراد کو قتل کیا تھا۔

 

تازہ ترین