• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانا پاٹیکر، فلموں کا ’ولن‘ اصل میں ’ہیرو‘

Nana Patekar Bollywood Villan Real Life Hero

سلور اسکرین پر لوگوں پر برسنے، گرجنے اور ان سے مار دھاڑ کرنے والے بالی وڈ کے خطرنا ک ’ولن‘ نانا پاٹیکر حقیقی زندگی میں ’ہیرو‘ ہیں۔

یہ ہم نہیں بلکہ نانا پاٹیکر کی انسانی خدمت کے لئے کئے جانے والے کام ثابت کررہے ہیں۔

سپر ہٹ فلم میں سپر ہٹ ولن ’اناسیٹھ‘ اور ’ویلکم‘ کے کامیڈی ولن ’اودے سیٹھی‘ جتنا کماتے ہیں اس کا نوے فیصد غریب اور مستحق لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں۔

ممبئی میں جہاں ایک طرف بالی وڈ کے چوٹی کے اسٹارز شاہانہ اور پرتعیش زندگی گزارتے ہیں وہیں نانا پاٹیکر لگژری لائف اسٹائل کی حیثیت رکھنے کے باوجود آج بھی اپنی ماں کے ساتھ ایک بیڈروم کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔

قحط کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشی کرنے والے 62 کسانوں کو نانا نے اپنی جیب سے 15000 فی خاندان ادا کئے۔

یہی نہیں بلکہ نانا پاٹیکر کی فلاحی تنظیم نے کسانوں کی بہبود کے لئے 22 کروڑ روپے جمع کئے اور ان پیسوں کو خشک ہوتی جھیلوں اور دریاؤں میں پانی دوبارہ بھرنے کے لئے استعمال کیا کیا، تاکہ کسانوں اور ان کے خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے۔

نانا پاٹیکر سے لوگوں کی محبت اور ان پر اعتماد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی فلاحی تنظیم کو پہلے دن ہی 80 لاکھ روپے کا چندہ دیا گیا۔

کسی بھی فلم میں کردار کے تقاضوں میں مکمل طورپر ڈھل جانے والے نانا پاٹیکر نے متعدد ’فلم فیئر‘ اور نیشنل ایوارڈز اپنے نام کئے۔

سڑکوں پر زبیرا کراسنگ پینٹ کرنے اور فلموں کے پوسٹر بنانے کے عوض 35 روپے کمانے والے نانا پاٹیکر نے بالی وڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد یہ بھی ثابت کر دیا کہ وہ لوگوں کے دلوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

تازہ ترین