• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین انڈور روئنگ: پاکستان نے 3 میڈلز اپنے نام کرلیے

Pakistan Took 3 Medal In Indoor Roaing Championship

پاکستان نے ملائیشیا میں ہونے والے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے سمیت 3 میڈلز اپنے نام کرلیے، 14 سال بعد پاکستان نے ایشائی سطح پر طلائی تمغہ جیتا ہے ۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں ہونے والے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر پاکستان نے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ کے مکسڈ فور ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، پاکستان کو یہ اعزاز 14 برس بعد حاصل ہوا ہے۔

اس کیٹیگری میں جن کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی ان میں مقبول علی، راشد حسین، رابعہ امجد اور نائلہ بانو شامل تھیں۔

اسی ایونٹ میں پاکستان نےچاندی کا تمغہ ڈبلز لائٹ ویٹ مقابلے میں حاصل کیا ،اس مقابلے میں ولی اللہ خان اور مزمل شہزاد نے چاندی کے تمغے جیتے ۔

پاکستان ٹیم نے لائٹ ویٹ مکسڈ کیٹیگری میں بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی شعیب احمد، مزمل شہزاد، نائلہ بانو اور نگہت کوثر نے کی۔

تازہ ترین